0
Thursday 17 Mar 2011 17:59

ریمنڈ ڈیوس رہائی، مقتول فہیم اور فیضان کے ورثاء کو دیت کی رقم قومی خزانے سے دی گئی

ریمنڈ ڈیوس رہائی، مقتول فہیم اور فیضان کے ورثاء کو دیت کی رقم قومی خزانے سے دی گئی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فہیم اور فیضان کے ورثاء کو دیت کی رقم قومی خزانے سے دی گئی،قومی خودداری کے تحت امریکی انتظامیہ سے کوئی پیسہ نہیں لیا گیا، صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر خون بہا کی رقم کو ناکافی قرار دینے والی فیضان حیدر کی بیوہ کو 5 کروڑ روپے دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق مقتول فہیم اور فیضان کے ورثاء کو دیت کی ادئیگی کا معاملہ پاکستانی حکومت اور ورثاء کے درمیان طے پایا تھا اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ورثاء کو 20 کروڑ روپے کے خون بہا کی رقم ایک سرکاری فنڈ سے ادا کی گئی اور قومی خودداری کے تحت امریکی انتظامیہ سے کوئی رقم نہیں لی گئی۔ پیکیج ڈیل کے تحت فہیم اور فیضان کے ورثاء کو دس، دس کروڑ روپے خون بہا ادا کیا گیا جبکہ خود سوزی کرنے والی فہیم کی اہلیہ شمائلہ کے حصے کی رقم مقتول فہیم کے خاندان میں تقسیم ہوئی۔
فیضان کی بیوہ زہرہ کی جانب سے خون بہا کی رقم کو ناکافی قرار دینے پر صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر انہیں 5 کروڑ روپے ادا کئے گئے جبکہ باقی 5 کروڑ روپے کی رقم فہیم کے دیگر ورثاء میں تقسیم کی گئی۔ ڈیل کے تحت مقتولین کے اہل خانہ کے بچوں کی تعلیم، روزگار اور دیگر ضروریات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہو گی۔ مقتولین کے ورثاء کو فی الحال اپنے گھروں سے دور محفوظ مقام پر رکھا جا رہا ہے اور آئندہ چند روز میں انہیں دبئی کے راستے امریکہ روانہ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 60146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش