0
Thursday 19 Jan 2017 08:23

پشاور، پولیس کی کارروائی، شراب کے 114 ٹپکے برآمد، 2 ملزم گرفتار

پشاور، پولیس کی کارروائی، شراب کے 114 ٹپکے برآمد، 2 ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوتوالی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے شراب سے بھرے 10 ٹپکے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی میں فقیرآباد میں گودام  پر چھاپہ مار کر مزید 104 ٹپکے شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشنز سجادخان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سوزوکی موٹرکار میں بھاری مقدار میں شراب سمگل کی جائیگی۔ جس پر انہوں نے ڈی ایس پی سٹی محمدعتیق شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او کوتوالی نورحیدر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے دوران ناکہ بندی سفیدرنگ کی  سوزوکی مہران اے پی ایل کی پچھلی سیٹ اور ڈگی میں شراب کے بھرے دس عدد ٹپکے برآمد کرکے ملزمان کوحراست میں لیا، جنہوں نے دوران تفتیش وسیع پیمانے پر شراب کا کاربار کرنے کا اعتراف کیا اور فقیرآباد میں ایک گودام سے مزید 104 ٹپکے شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 601505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش