QR CodeQR Code

سیف سٹی منصوبہ، لاہور میں 8 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے

19 Jan 2017 09:04

کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ لاہور میں زیر فعال پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ بہترین سیکورٹی کمیونیکیشن و محفوظ تر شہر کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی معینہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام محکمے سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ مکمل رابطے و تعاون میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے جائزہ  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ لاہور میں زیر فعال پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ بہترین سیکورٹی کمیونیکیشن و محفوظ تر شہر کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی معینہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام محکمے سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ مکمل رابطے و تعاون میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرسٹ بورنگ کے طریقہ کار کو ممکن حد تک فائبر آپٹک کے بچھانے کیلئے استعمال کیا جائے جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر روڈ کٹ آخری حل کے طور پر لگایا جائے۔ اجلاس میں لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے بھی شرکت کی۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ اتھارٹی علی عامر، چیف ایمپلی منٹیننس آفیسر سیف سٹی اطہر اسماعیل سمیت ڈسٹرکٹ آفیسرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور شہر میں 17 سو مقامات پر 8 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے۔ جس میں شہر کے 27 داخلی و خارجی راستے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 601506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601506/سیف-سٹی-منصوبہ-لاہور-میں-8-ہزار-کیمرے-لگائے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org