QR CodeQR Code

سعودی حکومت پرامن عوامی مظاہروں پر تشدد بند کرے، ہیومن رائٹس واچ

17 Mar 2011 17:49

اسلام ٹائمز: بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے نے سعودی عرب میں بحرینی عوام کے حق میں انجام پانے والے مظاہروں کے خلاف حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی حکومت اس تشدد کا جلد از جلد خاتمہ کرے۔


اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرامن عوامی مظاہروں پر پابندی اور عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کو ختم کرے، اسی طرح الشرقیہ میں مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے عام شہریوں کو بھی جلد از جلد رہا کرے۔
اس ادارے نے ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے عوام حکمرانوں کے غیرذمہ دارانہ رویے سے سخت تنگ آ چکے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے عوام کو سیاسی حقوق سے محروم کرتے ہوئے ان سے اعتراض اور احتجاج کا حق چھین لیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے قطیف شہر میں انجام پانے والے مظاہروں کے دوران 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں معروف سیاسی رہنما جیسے حسین العلق بھی شامل ہیں۔
یاد رہے سعودی عوام کی جانب سے بحرین میں جاری عوامی مظاہروں کے حق میں اور ان پر بحرینی حکومت کی جانب سے وحشیانہ تشدد اور سعودی عرب کی جانب سے بحرینی حکومت کی حمایت میں کئی ہزار سپاہی اور فوجی سازوسامان بھیجنے کے خلاف کئی مقامات پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 60152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60152/سعودی-حکومت-پرامن-عوامی-مظاہروں-پر-تشدد-بند-کرے-ہیومن-رائٹس-واچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org