0
Thursday 19 Jan 2017 15:40

وزراء مسائل حل کرنے کی بجائے کرپٹ حکمرانوں کے تحفظ میں رات دن ایک کئے ہوئے ہیں، عنصر مجید

وزراء مسائل حل کرنے کی بجائے کرپٹ حکمرانوں کے تحفظ میں رات دن ایک کئے ہوئے ہیں، عنصر مجید
پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے صدر عنصر مجید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کا غائب رہنا، حکومت کی نام نہاد گڈ گورننس کا پول کھول رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزراء عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے اپنے کرپٹ قائدین کے تحفظ میں رات دن ایک کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک و قوم پر مسلط حکمرانوں سے نجات کیلئے تاریخی جدو جہد کر رہی ہے اور انشاء اﷲ تعالی اب وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم ملک کو نیا پاکستان بنتے دیکھے گی۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وراثتی سیاست سے ملکی مسائل میں اضافہ ہوا، کرپشن نے ملک کو غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے ملک میں مخلص اور محبِ وطن قیادت کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک میں کرپشن سے پاک حکومت بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 601569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش