0
Friday 18 Mar 2011 13:19

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کےخلاف جمعہ کو لاہور سمیت پورے پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مظاہروں کا اعلان کر دیا

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کےخلاف جمعہ کو لاہور سمیت پورے پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مظاہروں کا اعلان کر دیا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کےخلاف جمعہ کو لاہورسمیت پورے پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مظاہروں کا اعلان کر دیا۔
جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مساجد سے ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے جبکہ لاہور میں مظاہروں کا مرکز لاہور پریس کلب اور اس کے پہلو میں واقع امریکن قونصلیٹ ہو گا جب کہ کچھ جماعتیں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاوس کے سامنے بھی مظاہرہ کریں گی۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی ،تحریک انصاف، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،اسلامی جمعیت طلبہ،جماعتہ الدعوة ، سنی اتحاد کونسل ،سنی تحریک ،تحریک پاسبان ختم نبوت ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ، المحمدیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن حکومت اور امریکہ کے خلاف مظاہرے کریں گی۔
مظاہرین ریمنڈ ڈیوس کے پتلے بھی نذرآتش کریں گے جب کہ سنی اتحاد کونسل نے جمعہ کے روز مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔صاحبزادہ فضل کریم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس حوالے تاجر برادری تعاون کرے اور جمعہ کو مکمل شٹر ڈاﺅن رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر کے قومی غیر ت کا سودا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 60157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش