QR CodeQR Code

طورخم بارڈر پر انسانی اسمگلنگ گروہ کا خطرناک ملزم گرفتار

19 Jan 2017 16:51

گرفتار ہونے والا افغانی شہری 13 جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور 14 اصلی پاکستانی پاسپورٹ جسم کے ساتھ چپکا کر لے جا رہا تھا، ملزم سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس گروہ کے 6 ملزمان کو پہلے ہی پشاور سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر انسانی اسمگلنگ گروہ کے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والا افغانی شہری 13 جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور 14 اصلی پاکستانی پاسپورٹ جسم کے ساتھ چپکا کر لے جا رہا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان ملزم سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ کے 6 ملزمان کو پہلے ہی پشاور سے گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے آج طورخم بارڈر پر دوران چیکنگ انسانی اسمگلنگ کے گروہ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے برآمد ہونے والے پاسپورٹ مشین ریڈ ایبل ہیں، جبکہ اس پر لگی ہوئی تصاویر غیر ملکی لوگوں کی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ازبک، ترکمان اور افغانی بھی ہوسکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 601649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601649/طورخم-بارڈر-پر-انسانی-اسمگلنگ-گروہ-کا-خطرناک-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org