QR CodeQR Code

ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی 2 روزہ تقریب 4 مارچ سے شروع ہوگی

19 Jan 2017 17:28

برسی کا مرکزی پروگرام لاہور میں شہید کے مزار رائیونڈ روڈ پر علی رضا آباد میں ہو گا۔ 5 مارچ بروز اتوار 8 بجے صبح امامیہ سکاؤٹس کی سلامی سے تقریبات کا آغاز ہوگا اور 10 بجے افکار شہدا سیمینار منعقد ہوگا، جس سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور، شہید کے رفقا اور قومی رہنما خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سفیر انقلاب، آئی ایس او کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کا مرکزی پروگرام لاہور میں شہید کے مزار رائیونڈ روڈ پر علی رضا آباد میں ہو گا۔ 5 مارچ بروز اتوار 8 بجے صبح امامیہ سکاؤٹس کی سلامی سے تقریبات کا آغاز ہوگا اور 10 بجے افکار شہدا سیمینار منعقد ہوگا، جس سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور، شہید کے رفقا اور قومی رہنما خطاب کریں گے۔ نماز ظہرین کے بعد مجلس ترحیم ہوگی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کے مطابق جائے شہادت یتیم خانہ چوک پر چراغاں بھی کیا جائے گا جبکہ برسی کے موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور تنظیمی خدمات پر مبنی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 601665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601665/ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-22ویں-برسی-2-روزہ-تقریب-4-مارچ-سے-شروع-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org