0
Thursday 19 Jan 2017 19:43

خیبر پختونخوا میں غیرملکی سرکایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں غیرملکی سرکایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں غیرملکی سرکایہ کاری کو فروغ دینے اور مختلف منصوبوں کے لئے غیر ملکی امدادی تنظیموں سے مالی امداد کے حصول کے لئے صوبائی حکومت اور بین الاقوامی امدادی اداروں پر مشتمل اہم مشاورتی اجلا س 24 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اجلاس میں صوبے کے تمام محکموں کے سربراہان شرکت کریں گے، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا تیسرے سٹریٹیجک ڈویلپمنٹ پارٹنرشپ فریم ورک کی تیاری کیلئے اجلاس کے بعد غیر ملکی اداروں کے سربراہوں کی ملاقات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کرائے گا۔ صوبے کے ترقیاتی کاموں میں غیر ملکی امدادی اداروں کے مشترکہ تعاون کا اکتوبر 2013 میں آغاز ہوا تھا۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے سیکرٹری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ غیر ملکی اداروں کی مدد سے صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تیزی آئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین میں بھی ایک نئی روح پھونک دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 601713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش