0
Thursday 19 Jan 2017 21:20

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کیخلاف کیس ختم ہو چکا ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کیخلاف کیس ختم ہو چکا ہے، ڈاکٹر مصدق ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ ختم ہو چکا ہے۔ کہتے ہیں بیٹی باپ کو اور بیٹا باپ کو تحفہ دے تو یہ کرپشن نہیں ہوتی۔ مریم نواز اور حسین شریف کے مقدمات میں ثبوت دو روز میں پیش کر دیئے جائیں گے۔ پامانہ کیس سے متعلق لیگی رہنماوں کی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں چوتھے روز بھی پریس کانفرنس کا سلسلہ جاری رہا۔ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ابھی تک تحریک انصاف وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ مفروضے، اخباری تراشے اور کتابوں کے حوالے ثبوت نہیں ہوتے، مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے خیال میں وزیر اعظم کے خلاف کیس ختم ہو چکا ہے۔ دانیال عزیز نے رواں ہفتے کے چوتھے روزے بھی عمران خان پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹ، غلط بیانی، اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں سب کچھ عمران خان سے نکلا ہے۔ نواز شریف اور انکے خاندان نے عدالت کے سامنے اپنے آپکو پیش کر دیا ہے اور وہ سرخرو ہونگے۔ لیگی راہنماوں کا موقف ہے کہ تحائف کی تمام منی ٹریل عدالت کے سامنے ثبوت کے ساتھ پیش کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 601750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش