0
Thursday 19 Jan 2017 17:14
امید ہے کہ نئی امریکی حکومت عملی طور پر دہشتگردی کے بارے میں سچائی کو اپنائے گی

آستانہ مذاکرات میں پائ‏یدار جنگ بندی کو ترجیح حاصل ہوگی، بشار الاسد

آستانہ مذاکرات میں پائ‏یدار جنگ بندی کو ترجیح حاصل ہوگی، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے حوالے سے امن مذاکرات کے انعقاد کا مقصد، جنگ بندی کا قیام، انسان دوستانہ امداد کی منتقلی اور مسلح افراد کے لئے امکان فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ امن معاہدے میں شامل ہوسکیں۔ شام کے صدر نے جاپان کے ٹی بی ایس نیوز چینل کو انٹرویو میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دمشق، آستانہ مذاکرات کے بارے میں کوئی خاص پیشگوئی نہیں کرسکتا، کہا کہ آستانہ مذاکرات میں ترجیح، پائیدار جنگ بندی کو حاصل ہوگی۔ بشار الاسد نے کہا کہ اگر مسلح گروہ، شام سے متعلق امن مذاکرات میں شامل ہو جاتے ہیں تو یہ عمل ہتھیار ترک کر دینے اور شام کی حکومت کے توسط سے معاف کئے جانے کے مترادف ہوگا۔ شام کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آستانہ مذاکرات میں کون سے فریق شرکت کر رہے ہیں، کہا کہ شام کی حکومت کو امید ہے کہ یہ اجلاس شامی گروہوں کے درمیان تمام مسائل کے بارے میں بات چیت کے ایک ٹریبیون میں تبدیل ہو جائے گا۔ شامی صدر نے کہا کہ انہیں یہ بھی امید ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت عملی طور پر دہشت گردی کے بارے میں سچائی کو اپنائے گی، کیونکہ دہشت گردی صرف شام کا مسئلہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 601776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش