0
Thursday 19 Jan 2017 22:31

پاکستان نے بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں ڈوزئیر جمع کرادیا ہے، نفیس زکریا

پاکستان نے بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں ڈوزئیر جمع کرادیا ہے، نفیس زکریا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کرا دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے الزمات کو مسترد کردیا ہے۔ نفیس زکریا کہتے ہیں کہ افغانستان میں مسائل اندرونی ہیں، افغان مفاہمتی عمل بارڈر مینجمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ رہا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اقبالی بیان اس کا واضح ثبوت ہے۔ ایک بھارتی وزیر عوامی سطح پر پاکستان میں دہشتگردی کرانے کا اعلان کر چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کرا دیا ہے۔ ڈوزئیر میں کلبھوشن یادیو کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات شامل کی گئی ہیں۔

نفیس زکریا نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کا مخلص دوست ہے۔ افغانستان میں مسائل اندورنی ہیں، جو پاکستان کی وجہ سے نہیں ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے بھر پور کوشش کی ہے۔ کچھ عناصر پاک افغان تعلقات خراب کرنے کے در پے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور بحالی کیلئے بھرپور تعاون کر رہا ہے اور مستقبل میں افغان مفاہمتی عمل بارڈر مینجمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کی تجویز دے چکا ہے لیکن بھارت نے پاکستان کی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 601779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش