QR CodeQR Code

اقوام متحدہ ، او آ ئی سی مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں، ثاقب اکبر

20 Jan 2017 08:23

کشمیری و بحرینی شہداء کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ ان کی منزل پاکستان ہے اور وہ کبھی بھارت کی بالا دستی قبول نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یو این او نے پہلے کشمیریوں کے لئے کچھ کیا ہے نہ آئندہ کرے گی، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور حریت رہنما خواجہ شجاع عباس نے کشمیری و بحرینی شہداء کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آ ئی سی کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ کیوں نہیں ہیں۔ کشمیریوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ ان کی منزل پاکستان ہے اور وہ کبھی بھارت کی بالا دستی قبول نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 601844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601844/اقوام-متحدہ-او-آ-ئی-سی-مسئلہ-کشمیر-پر-سنجیدہ-نہیں-ثاقب-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org