QR CodeQR Code

پی آئی اے نے حویلیاں حادثہ کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ دینیکا اعلان کردیا

20 Jan 2017 14:09

اخبارات میں اطلاع عام کے عنوان سے اشتہار شائع کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے ایئرایکٹ 2012 کے تحت 7 دسمبر 2016 کو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے ہلاک شدگان کے ورثا کو زر تلافی ادا کیا جائے گا۔ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و افسوس بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے اخبارات میں اطلاع عام کے عنوان سے اشتہار شائع کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے ائیر ایکٹ 2012ء کے تحت 7 دسمبر 2016ء کو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے ہلاک شدگان کے ورثاء کو زرتلافی ادا کیا جائے گا۔ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و افسوس بھی کیا گیا۔ اطلاع عام میں لواحقین کو مطلع کیا گیا ہے کہ معاوضہ حاصل کرنے کے لئے لواحقین کو جانشینی سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہلاک افراد کے وہ ورثاء جو کمسن ہیں، انہیں معاوضہ وصول کرنے کے لیے گارجیئن سرٹیفکیٹ و دیگر ضروری دستاویز پیش کرنے ہوں گے۔ پی آئی اے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ طیارہ حادثہ کے شہداء کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے پہلے ہی ادا کئے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016ء کو پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب پہاڑ پر گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت تقریبا 48 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔


خبر کا کوڈ: 601884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601884/پی-ا-ئی-اے-نے-حویلیاں-حادثہ-کے-لواحقین-کو-فی-کس-50-لاکھ-روپے-معاوضہ-دینیکا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org