QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف، سنی اتحاد اور سنی رہبر کونسل کل ہڑتال کریں گی

18 Mar 2011 01:24

اسلام ٹائمز:سنی رہبر کونسل کے سربراہ مفتی منیب الرحمن اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما حاجی حنیف طیب نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا


 کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل اور سنی رہبر کونسل نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف کل ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سنی رہبر کونسل کے سربراہ مفتی منیب الرحمن اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما حاجی حنیف طیب نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ حاجی حنیف طیب نے جمعہ 18مارچ کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا اور مفتی منیب الرحمن نے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس اور اس سے متعلقہ امور پر وزیراعظم پارلیمنٹ میں پالیسی بیان جاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کرپشن اسکینڈل میں بااثر شخصیات کو چھوڑ کر صرف سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سنی اتحاد کونسل نے کل ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کراچی میں سنی اتحاد کونسل کے اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل حاجی حنیف طیب نے اپیل کی ہے کہ تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری کل کی ہڑتال کامیاب بنانے میں ساتھ دیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں اسٹبلشمنٹ ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 60189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60189/ریمنڈ-ڈیوس-کی-رہائی-کے-خلاف-سنی-اتحاد-اور-رہبر-کونسل-کل-ہڑتال-کریں-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org