QR CodeQR Code

یہود و نصاریٰ امتِ مسلمہ کے دلوں سے عشقِ مصطفی ؐ نکالنے کی سازشیں کررہے ہیں، مفتی یونس جلالی

20 Jan 2017 23:35

میانوالی میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنے اسکالر کا کہنا تھا کہ آپؐ کی ذات مبارکہ ہمارے ایمان کا مرکز، محور اور حقیقی اساس ہے، آپؐ کی ذات گرامیِ وجہ تخلیق کائنات اور دین کی اساس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ المعارج اسلامک انسٹیوٹ لاہور کے سربراہ علامہ مفتی یونس جلالی نے میانوالی میں منعقد ہونیوالی محفلِ میلاد مصطفیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپؐ کی ذات مبارکہ ہمارے ایمان کا مرکز، محور اور حقیقی اساس ہے، آپؐ کی ذات گرامیِ وجہ تخلیق کائنات اور دین کی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پُرفتن دور میں ایک بہت بڑی سازش کے تحت یہود و نصاری، جو ازل سے دین ِ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن آرہے ہیں، مسلمانوں کے جذبات ایمانی کو ڈھیر کرنے اور امت مسلمہ کے دلوں سے عشق مصطفیؐ کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ آپؐ کی ذات گرامی ہر مسلمان کے لئے تمام محبتوں اور الفتوں کا مرکز و محور قرار پائے، کیونکہ آپؐ کی محبت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے۔ میانوالی میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنے اسکالر کا کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کی بقاء اور سلامتی اور ترقی کا راز ہی اسی امر پر منحصر ہے۔


خبر کا کوڈ: 601894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601894/یہود-نصاری-امت-مسلمہ-کے-دلوں-سے-عشق-مصطفی-نکالنے-کی-سازشیں-کررہے-ہیں-مفتی-یونس-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org