QR CodeQR Code

پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچویں بہترین مارکیٹ ہے، ملک کے مفاد میں آنے والی ہر رکاوٹ دور کریں گے، اسحاق ڈار

20 Jan 2017 17:59

کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آج بہت اہم دن ہے کیونکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج 19 ہزار سے بڑھ کر 49 ہزار ہو چکی ہے، ساڑھے تین سال میں پاکستان نے تیز ترین معاشی سفر کیا ہے اور صرف ایک سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے ریکارڈ بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچویں بہترین اسٹاک ایکسچینج ہے، مل کر محنت کریں گے تو پاکستان کو اس جگہ لے جائیں گے جو اس کا مقام ہے، ملک کے مفاد میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں کا انضمام کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج قائم کی گئی، جس نے قلیل عرصے میں اپنی شناخت قائم کرلی اور خطے میں بہترین مارکیٹ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل کرنا خواب تھا جو پورا ہوا ہے اور اب ہم نے مل کر پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا آج بہت اہم دن ہے کیونکہ ساڑھے تین سال میں چھ سال کا سفر طے کیا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج 19 ہزار سے بڑھ کر 49 ہزار ہو چکی ہے، ساڑھے تین سال میں پاکستان نے تیز ترین معاشی سفر کیا ہے اور صرف ایک سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے ریکارڈ بنائے۔


خبر کا کوڈ: 601906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601906/پاکستان-اسٹاک-ایکسچینج-دنیا-کی-پانچویں-بہترین-مارکیٹ-ہے-ملک-کے-مفاد-میں-آنے-والی-ہر-رکاوٹ-دور-کریں-گے-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org