QR CodeQR Code

کوئی غلط کام چھوڑ کر اچھا شہری بن رہا ہے تو ہم ساتھ دینگے، مصطفیٰ کمال

20 Jan 2017 20:30

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ لوگ غلط کام چھوڑ کر ہماری جماعت میں آرہے ہیں، میرے پلیٹ فارم سے غلط کام ہوا تو مجرم ہوں، پارٹی میں مجرم ہوا تو اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر دوں گا، انہوں نے اعلان کیا کہ 29 جنوری کو تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لوگ غلط کام چھوڑ کر ہماری جماعت میں آرہے ہیں، جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا، وہ ہم کر رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام چھوڑ کر اچھا شہری بن رہا ہے تو ہم ساتھ دیںگے، ہم لوگوٕں کو ملانے کا بڑا کام کر رہے ہیں، 1400 لوگ جیلوں میں اور 150 لوگ لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ غلط کام چھوڑ کر ہماری جماعت میں آرہے ہیں، میرے پلیٹ فارم سے غلط کام ہوا تو مجرم ہوں، ان لوگوں کو کیا کریں گے، مار دیں گے، جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا، وہ ہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی طرف سے کبھی ایک پتھر بھی نہیں آیا، ہم لوگوں کو سیدھا راستہ دکھانے آئے ہیں، پارٹی میں مجرم ہوا تو اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر دوں گا۔ سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ شہر کراچی میں پائیدار امن کیلئے پیکیچ دینا ہوگا، لوگوں کے زخموں پر مرحم رکھنا ہوگا، لندن، دبئی یا امریکا سے بیٹھ کر پارٹی نہیں چلا رہا، مینڈیٹ کی تقسیم کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ 29 جنوری کو تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 601972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601972/کوئی-غلط-کام-چھوڑ-کر-اچھا-شہری-بن-رہا-ہے-ہم-ساتھ-دینگے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org