QR CodeQR Code

وزیراعظم کے بیان میں تضاد ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، ایاز صادق

20 Jan 2017 22:30

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے بتایا کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک استحقاق انہیں موصول ہوگئی، اس معاملے پر وہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک استحقاق مسترد کرنے کا اشارہ دے دیا۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے بتایا کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک استحقاق انہیں موصول ہو گئی۔ پاناما کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ اس لئے اس معاملے پر ایوان میں بحث کرانا مناسب نہیں، ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے بیان میں تضاد ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ اسپیکر نے کہا کہ وہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 601991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601991/وزیراعظم-کے-بیان-میں-تضاد-ہے-یا-نہیں-اس-کا-فیصلہ-عدالت-کرے-گی-ایاز-صادق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org