QR CodeQR Code

فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کی کوہلو، ڈیرہ بگٹی میں کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

20 Jan 2017 18:20

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اینٹی کرافٹ گنز، ہینڈ گرنیڈ، لانچرز اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اینٹی کرافٹ گنز، ہینڈ گرنیڈ، لانچرز اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 601992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601992/فرنٹیئر-کور-اور-حساس-اداروں-کی-کوہلو-ڈیرہ-بگٹی-میں-کارروائی-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org