QR CodeQR Code

PIA کے فضائی بیڑے میں ترکی سے درآمد شدہ دو بوئنگ ائیرکرافٹ شامل

21 Jan 2017 01:00

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں طیارے تین ماہ کی ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے، مزید دو طیارے آئندہ چند ہفتوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کئے جائیں گے، طیاروں کی کمی پر جہاز فوری لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا، یہ کمی تین اے 310 جہازوں کو گراؤنڈ کرنے سے پیدا ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی سے لئے گئے دو بوئنگ ایئر کرافٹ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں جہاز ترکی سے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے۔ پاکستان میں کوئی بھی ائیر لائن بوئنگ 737 اور 800 استعمال نہیں کر رہی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں طیارے تین ماہ کی ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں۔ مزید دو طیارے آئندہ چند ہفتوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کئے جائیں گے۔ طیاروں کی کمی پر جہاز فوری لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں یہ کمی تین اے 310 جہازوں کو گراؤنڈ کرنے سے پیدا ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے بوئنگ جہاز 189 مسافروں کو لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ دونوں جہاز کراچی لاہور کراچی، ملتان اسلام آباد ملتان اور اسلام آباد کراچی اسلام آباد کے آپریشن میں استعمال ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 602020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602020/pia-کے-فضائی-بیڑے-میں-ترکی-سے-درا-مد-شدہ-دو-بوئنگ-ائیرکرافٹ-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org