0
Saturday 21 Jan 2017 09:36

نواز شریف کا بن بلائے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں جانے کا انکشاف

نواز شریف کا بن بلائے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں جانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس پہنچے لیکن انکشاف ہوا ہے کہ انہیں ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں خطاب کیلئے بلایا ہی نہیں گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے لاؤ لشکر کیساتھ ڈیووس تو پہنچے لیکن عالمی اقتصادی فورم میں شرکت نہیں کی۔ وزیراعظم نواز شریف فورم کے کسی سیشن میں شریک ہوئے نہ کسی سیشن میں ان کا خطاب طے تھا۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ محض ایک کمرے میں کاروباری کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے ملاقات تک محدود رہا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے برعکس سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور فلم میکر شرمین عبید چنائے کی عالمی سطح پر پذیرائی دیکھنے کو ملی۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے 4 مختلف سیشنز سے خطاب کیا۔ اسی طرح شرمین عبید چنائے ایک سیشن میں معاون میزبان تھیں۔ ایونٹ کے موقع پر کئی ایک ممالک کے اہم رہنماؤں کی ڈیووس میں موجودگی کے باوجود نواز شریف کی ملکہ میگزیما اور سوئزرلینڈ کے صدر کے ہی ملاقات ہو سکی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیراعظم نواز شریف نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کیا تھا تاہم اس برس انہیں خطاب کرنے کی دعوت نہیں دی گئی۔ البتہ فورم میں برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا خطاب بھرپور رہا اور انہوں نے اپنی اقتصادی پالیسیوں اور یورپی یونین کے علیحدگی کے بعد کے برطانیہ کی تصویر پیش کی اور نئی پالیسیوں سے شرکا کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف صرف دو چار کمپنیوں کے ایگزیکٹو افسران سے ہی مل سکے۔ اس وقت وزیراعظم پاکستان لندن میں موجود ہیں۔ جہاں 2 روز قیام کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 602092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش