QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے شکاریوں نے سندھ میں تلور کا شکار کیا نہ کہ کے پی کے میں، سیکرٹری وائلڈ لائف

21 Jan 2017 20:22

خیبر پختونخوا میں تلور کا شکار کئے جانے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے، صوبائی حکومت نے صوبے میں تلور کے شکار کی خبروں کی تردید کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تلور کے شکار کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تلور کا شکار کئے جانے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں تلور کے شکار کی خبروں کی تردید کر دی۔ سیکرٹری وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تلور کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی نے کے پی کے میں تلور کا شکار نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے کچھ اراکین اسمبلی نے سندھ میں تلور کا شکار کیا ہے نہ کہ خیبر پختونخوا میں۔


خبر کا کوڈ: 602295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602295/پی-ٹی-آئی-کے-شکاریوں-نے-سندھ-میں-تلور-کا-شکار-کیا-نہ-کہ-سیکرٹری-وائلڈ-لائف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org