0
Saturday 21 Jan 2017 21:27

ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، امریکہ اب کسی نئے تنازع اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا، لیاقت بلوچ

ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، امریکہ اب کسی نئے تنازع اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف کے بعد خطاب میں بیشتر پیغام اپنے عوام کے لیے ہی دیا ہے، لیکن دنیا میں ریڈیکل اسلام کے خاتمہ کے لیے انکا بیان کھسیانی بلی کھمبہ نوچے والی بات ہے۔ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام امن، محبت اور انسانوں کے درمیان عزت و احترام کا دین ہے، مغربی مفکرین نے مغربی تہذیب اور نظام کی ناکامی کے بعد اسلام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کے لیے بنیاد پرستی، انتہا پسندی، سیاسی اسلام کی اصطلاحات ایجاد کی ہیں، ڈونلڈٹرمپ خود انتخابی مہم میں الزام لگاتے رہے کہ القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں ڈیموکریٹس کے دور اقتدار میں قائم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کریں، دنیا میں امن کے لیے اسلام اور مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، دنیا اور امریکہ اب کسی نئے تنازع اور فساد کی متحمل نہیں ہوسکتے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات سے پہلے جماعت اسلامی معاشی، نظریاتی اور انتخابی کرپشن کے خلاف عوامی بیداری کی زبردست رابطہ مہم مکمل کرے گی، جماعت اسلامی پانامہ لیکس کیس میں شامل تمام ناموں، خاندانوں کی بلاامتیاز تحقیق اور احتساب کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
خبر کا کوڈ : 602314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش