QR CodeQR Code

وفاق نے سندھ کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، ترقیاتی فنڈز پنجاب پر ہی خرچ کئے جا رہے ہیں، مراد علی شاہ

21 Jan 2017 23:46

کراچی میں میڈیا سے سی پیک پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سندھ کے 4 منصوبے شامل ہیں جن کی بدولت سندھ کو بہت فائدہ ہوگا، سی پیک سے نہ صرف سندھ میں روزگاری کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا، بلکہ ہزاروں پڑھے لکھے افراد اس منصوبے سے مستفید ہوکر باعزت نوکری کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، تر ترقیاتی فنڈز پنجاب پر ہی خرچ کئے جارہے ہیں، اگر ہمیں ہمارے حقوق نہ دیئے گئے تو ہم اپنے حق کی خاطر آواز بلند کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے سی پیک پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سندھ کے 4 منصوبے شامل ہیں جن کی بدولت سندھ کو بہت فائدہ ہوگا، سی پیک سے نہ صرف سندھ میں روزگاری کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا، بلکہ ہزاروں پڑھے لکھے افراد اس منصوبے سے مستفید ہوکر باعزت نوکری کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر بھی دیگر صوبوں سے بات چل رہی ہے، امید ہے جلد معاملات طے پا جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 602342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602342/وفاق-نے-سندھ-کو-حقوق-سے-محروم-رکھا-ہوا-ہے-ترقیاتی-فنڈز-پنجاب-پر-ہی-خرچ-کئے-جا-رہے-ہیں-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org