0
Friday 18 Mar 2011 14:25

کراچی،شیعہ علماء کونسل کی طرف سے 20 مارچ کو افریقی اور عرب ممالک میں ہونیوالی اسلامی بیداری کی حمایت میں "حمایت مسلمین مارچ" کا اعلان

کراچی،شیعہ علماء کونسل کی طرف سے 20 مارچ کو افریقی اور عرب ممالک میں ہونیوالی اسلامی بیداری کی حمایت میں "حمایت مسلمین مارچ" کا اعلان
 کراچی:اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی سٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا سید علی محمد نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل کراچی سٹی منعقد ہوا، کابینہ کے اس ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آجکل مسلم ممالک میں امریکہ کے غلام حکمران، بے گناہ مسمانوں کے خون سے جو ہولی کھیل رہے ہیں اس پر تمام مسلمانان عالم میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور ہم اپنے تمام برادران اسلام بالخصوص بحرین، مصر، لیبیا، اور یمن کے مظلوم بھائیو پر ہونے والے ظلم پر امریکہ کے پٹھو حکمرانو کو خبردار کرتے ہیں کہ مسلمان اب بیدار ہو چکے ہیں اور امریکی غلام حکمرانو کو زمین خدا میں کوئی جائے امان نصیب نہ ہو گی، اس کی بہترین مثال حسنی مبارک اور ایران کے شاہ کی زندگی ہے، جو ذلت و رسوائی پر اختیتام پذیر ہوتی ہے۔
سید علی محمد نقوی نے کہا کہ ھم تمام نام نہاد مسلم حکمرانو اور امریکہ کے احمق حکمرانو کو خبردار کرتے ہے کہ اب انکی غنڈہ گردی اللہ کے غلاموں اور فرزندان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قبول نہیں ہے۔ ھم لیبیا کے معمر قذافی اور بحرین کہ شاہ کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ بیچارے مسلمانو پر ظلم بند کر دو، اب تمھارے دن گنے جا چکے ہیں، خدا نے تمھارے مظالم کی رسی کو کھینچ دیی ہے، ذلت و رسوائی تمھارا مقدر بن چکی ہے، انشاء اللہ
صدر شیعہ علماء کونسل کراچی سٹی نے کہا کہ ھم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی  کے حکم پر اپنے تمام مسلمان بھائیو، بالخوصوص بحرین، مصر، لیبیا،اور یمن کی حمایت میں ایک احتجاج بنام حمایت مسلمین مارچ کا اہتمام کر رھے ہیں، جو انشاءاللہ بروز اتوار 20 مارچ دوپہر 2 بجے نمائش تا تبت سینٹر ہو گا، جس کے لئے آنے والوں کی سہولت کے لیئے بس سروس کا بھی انتظام کیا گیا ھے۔
انہوں نے کہا کہ ھم تمام مسلمان ماوں، بہنوں اور غیور بھائیو سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے مظلوم بھائیو کی حمایت، ظالم اور ڈکٹیٹر حکمرانو اور بحرین کے پرامن عوام پر بیرونی یلغار کے خلاف "حمایت مسلمین مارچ" میں بھرپور شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 60238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش