QR CodeQR Code

سانحہ پاراچنار کے بعد لاہور میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی، 8 مشکوک افراد گرفتار

22 Jan 2017 09:50

اعلیٰ پولیس حکام نے آج چھٹی کے روز تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں تفریحی مقامات اور اتوار بازاروں میں خود موجود رہنے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھیجنے کے احکامات دیئے ہیں۔ بادامی باغ، کوٹ لکھپت، سنگھ پورہ وغیرہ کی سبزی منڈیوں، شادمان، گلشن راوی، شادمان وغیرہ میں اتوار بازاروں سمیت فوٹریس سٹیڈیم، ریس کورس، گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال، لارنس گارڈن، چڑیا گھر وغیرہ میں پولیس کی جانب سے اضافی نفری لگائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کی سبزی منڈی میں بم دھماکے کے بعد صوبائی دار الحکومت لاہور میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سبزی منڈیوں، پارکوں، بازاروں، مارکیٹوں سمیت دیگر تفریحی مقامات پر نفری تعینات کر دی ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام نے آج چھٹی کے روز تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں تفریحی مقامات اور اتوار بازاروں میں خود موجود رہنے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھیجنے کے احکامات دیئے ہیں۔ بادامی باغ، کوٹ لکھپت، سنگھ پورہ وغیرہ کی سبزی منڈیوں، شادمان، گلشن راوی، شادمان وغیرہ میں اتوار بازاروں سمیت فوٹریس سٹیڈیم، ریس کورس، گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال، لارنس گارڈن، چڑیا گھر وغیرہ میں پولیس کی جانب سے اضافی نفری لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس اور حساس ادروں نے شہر میں مختلف مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 602381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602381/سانحہ-پاراچنار-کے-بعد-لاہور-میں-بھی-سکیورٹی-سخت-کر-دی-گئی-8-مشکوک-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org