0
Sunday 22 Jan 2017 18:17

کراچی کو اسٹریٹ کرمنلز سے نجات دلائی جائے، یعقوب شہباز

کراچی کو اسٹریٹ کرمنلز سے نجات دلائی جائے، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا ہے، شہر بھر میں کوئی مقام ایسا نہیں ہے کہ جہاں پر اسٹریٹ کرائم نہ ہو رہا ہو، خاص طور پر روزانہ گلشن اقبال، صفورہ چورنگی، نیپا چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء دن دیہاڑے لوٹ لی جاتی ہے اور کوئی پُرسان حال نہیں۔ اپنے بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے تک کراچی دہشتگردوں سے بھرا ہوا تھا، مگر دہشتگردی میں کمی کے بعد اسٹریٹ کرمنل کراچی کو اپنے لئے پسندیدہ جگہ تصور کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، مگر اس بیان کے بعد بھی اسٹریٹ کرائم جاری ہیں، ہم وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے درخواست کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے کراچی کو دہشتگردوں سے نجات دلائی ہے، اس ہی طرح شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز سے بھی نجات دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 602533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش