0
Sunday 22 Jan 2017 19:20

بونیر، وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

بونیر، وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ بونیر کے دور افتادہ علاقہ چغرزئی جبو میں وین گہری کھائی میں جاگری۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور سمیت دو زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بونیر کے مرکزی بازار سواڑی سے وین گاڑی نمبر اے پی ایل 2017 دور افتادہ علاقہ چغرزئی جا رہی تھی، راستے میں جبو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں مقامی لوگوں اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے لوگوں کو ہسپتال پہنچایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تاج برین، اختر زیب، شاہ زور، اکرام، نور ملکزئی، بخت سیوہ، بختی نوشہ، منینہ اور مسماة نظر زی شامل ہیں۔ ضلعی نائب ناظم یوسف علی خان اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 602552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش