QR CodeQR Code

ڈرون حملہ،امریکا سے خون کا بدلہ لیں گے، حکومت پاکستان ریمنڈ ڈیوس جیسے ہزاروں امریکیوں کو نکالنے کے اقدامات کرے، وزیر قبائل

18 Mar 2011 16:59

اسلام ٹائمز:پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک جلال وزیر کا کہنا تھا کہ دتہ خیل میں زمین کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا کہ امریکی ڈرون حملہ ہوا اور 44 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں


پشاور:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان گرینڈ جرگے کے سربراہ ملک جلال وزیر نے گزشتہ روز دتہ خیل میں جرگے پر ہونے والے ڈرون حملے میں بے گناہ قبائلیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے امریکا سے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک جلال وزیر کا کہنا تھا کہ دتہ خیل میں زمین کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا  کہ امریکی ڈرون حملہ ہوا اور 44 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور ڈرون حملوں میں بے گناہ قبائل کو مارا جا رہا ہے۔ جلال وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہیدوں کا بدلہ لیں گے اور اس اعلان پر اتمان زئی اور احمد زئی قومیں متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیگناہ شہداء کو دہشت گرد یا اس جیسے دوسرے الفاظ سے نہ پکارا جائے، یہ محب وطن قبائل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ریمنڈ ڈیوس جیسے ہزاروں امریکیوں کو نکالنے کے اقدامات کرے ۔  


خبر کا کوڈ: 60261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60261/ڈرون-حملہ-امریکا-سے-خون-کا-بدلہ-لیں-گے-حکومت-پاکستان-ریمنڈ-ڈیوس-جیسے-ہزاروں-امریکیوں-کو-نکالنے-کے-اقدامات-کرے-وزیر-قبائل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org