QR CodeQR Code

گڈگورننس کے نام پر مخصوص لوگوں کو نوازا جا رہا ہے، صغیر چغتائی

23 Jan 2017 09:11

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی انتہا ہو چکی ہے، لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے بے روزگار کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چھ ماہ کے عرصہ میں تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی انتہا ہو چکی ہے۔ لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے بے روزگار کیا جا رہا ہے، گڈگورننس کے نام پر مخصوص لوگوں کو نوازا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 602619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602619/گڈگورننس-کے-نام-پر-مخصوص-لوگوں-کو-نوازا-جا-رہا-ہے-صغیر-چغتائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org