QR CodeQR Code

پاکستان نے دتہ خیل میں جرگے پر میزائل حملے پر امریکہ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے، سہ فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا

18 Mar 2011 17:12

اسلام ٹائمز:تہمینہ جنجوعہ کے مطابق امریکی سفیر پر واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کے حملے ناقابل قبول ہیں، یہ حملہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ لہذا پاکستان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے مطابق، امریکی سفیر کیمرون منٹر کو دفتر خارجہ طلب کر کے دتہ خیل میں امریکی میزائل حملے پر شدید احتجاج کیا گیا اور ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، امریکی سفیر پر واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کے حملے ناقابل قبول ہیں، یہ حملہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ لہذا پاکستان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔ امریکی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امریکی حکام کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے 26 مارچ کو برسلز میں ہونے والے سہہ فریقی میں مذاکرات شرکت کرنا تھی۔ شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے میں چالیس سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 60264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60264/پاکستان-نے-دتہ-خیل-میں-جرگے-پر-میزائل-حملے-امریکہ-سے-وضاحت-طلب-کرتے-ہوئے-سہ-فریقی-مذاکرات-شرکت-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org