QR CodeQR Code

سرگودہا، پارا چنار میں دہشتگردی کیخلاف آئی ایس او کے زیراہتمام احتجاجی ریلی

23 Jan 2017 12:07

آئی ایس او سرگودہا کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی بلاک نمبر 7 سے شروع ہو کر نوری گیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائی تیز کرنیکا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑا چنار میں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو بلاک نمبر 7 سے شروع ہو کر نوری گیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائی تیز کرنیکا مطالبہ کیا۔ واضح رہے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سبزی منڈی پاڑہ چنار میں ہونیوالے دھماکے کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 602669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602669/سرگودہا-پارا-چنار-میں-دہشتگردی-کیخلاف-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org