0
Monday 23 Jan 2017 17:33
حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں

پاراچنار پاک افغان سرحد پر واقع بہت اہم علاقہ ہے، جنرل (ر) عبدلقیوم

پاراچنار پاک افغان سرحد پر واقع بہت اہم علاقہ ہے،  جنرل (ر) عبدلقیوم
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے سرحدی انتظام کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگری کا خاتمہ آپریشن ضرب عضب سے کیا جا رہا ہے۔ پاراچنار میں ہونے والے حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاراچنار پاک افغان سرحد پر واقع بہت اہم علاقہ ہے اور افغانستان سے بہت سارے دہشتگرد اس علاقے سے پاکستان میں داخل ہوتے اور کارروائیاں کرکے وآپس چلے جاتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے پاک سکیورٹی فورسز کی 8 سو چوکیاں، جبکہ افغانستان کی صرف 62 چیک پوسٹیں سرحدی علاقے میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فورسز دہشتگردوں کی بہت سی کارروائیاں ناکام بنا دیتی ہے، اس کے باوجود کوئی ایک آدھ واقع رونما ہو جاتا ہے۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ افغان حکومت کی کئی علاقوں میں رٹ قائم نہیں ہے، تاہم افغان اور پاکستان دونوں ممالک کو چاہیئے کہ دہشتگردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کو روکنے کیلئے سرحدی انتظام کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا پاراچنار کا دورہ، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور دہشتگردوں کے خاتمے کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز مکمل طور پر شدت پسندوں کے خاتمہ کیلئے مصروف عمل ہیں اور موجودہ حکومت دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے مزید پالیسیاں وضع کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 602833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش