1
0
Monday 23 Jan 2017 17:58

لاہور، شیعہ علماء کونسل کا سانحہ پاراچنار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی

لاہور، شیعہ علماء کونسل کا سانحہ پاراچنار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار کی سبزی منڈی میں ہونیوالے بم دھماکے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ذوالفقار حیدر، میاں فرزند علی چھچھر، شہباز حیدر نقوی، ملک شوکت علی اعوان، جعفر علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے دہشتگردوں اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ پاراچنار میں شہید ہونیوالوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کا جاری رہنا نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن کی ناکامی ہے، جب تک دہشتگردوں کا نیٹ ورک نہیں توڑا جاتا، غیرانسانی واقعات کا روکنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی سرزمین پاراچنار کو دہشتگردوں نے بار بار نشانہ بنایا ہے، مگر محب وطن شہریوں کو تحفظ ملا اور نہ ہی انصاف، یہ عسکری اداروں اور درجن بھر انٹیلی جینس ایجنسیوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے کہ دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، وارداتیں کرتے اور ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ملت جعفریہ ایک عرصے سے قربانیاں دیتی چلی آرہی ہے، یہ واقعات فوج کو دہشتگردوں کا پیغام ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زخمیوں کی عیادت بھی کی لیکن عام آدمی سوال کرتا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کی وکالت اور سرپرستی کرنیوالے وزیر داخلہ کا عوام کے تحفظ میں کردار کیا ہے؟ دہشتگردوں کے دفاع میں ان کی پریس کانفرنسیں ہوتی ہیں مگر مظلوموں اور شہیدوں کے ورثا کی دل جوئی کیلئے ان کی طرف سے اب تک کچھ نہیں کہا گیا۔
خبر کا کوڈ : 602844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عبداللہ
Pakistan
ماشاءاللہ، شہدائے حق کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنے والے ان مظاہرین پر ہمارا سلام، مگر یہ بینر؟؟؟؟؟ کیا علامہ ساجد صاحب خود اس بینر پر کہ جس پر مظلوموں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی عکاسی کرنے کے بجائے صرف ان دو معزز علمائے کرام کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔۔۔۔ امید ہے کہ علامہ ساجد صاحب اس پر ایکشن لیں گے۔
والسلام
ہماری پیشکش