QR CodeQR Code

میئر کراچی پر الطاف حسین کی ہدایت پر دہشتگرد حملہ ہو سکتا ہے، محکمہ داخلہ سندھ

23 Jan 2017 20:34

محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور حساس اداروں کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وسیم اختر پر الطاف حسین کی ہدایت پر ساؤتھ افریقہ گروپ حملہ کر سکتا ہے، میئر کراچی کی سیکیورٹی بڑھائی جائے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وہ اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، دہشتگرد حملہ ہو سکتا ہے، وسیم اختر کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور حساس اداروں کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور حساس اداروں کو خط لکھا ہے، جس میں میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو شدید خطرات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وسیم اختر پر دہشتگرد حملے کا خدشہ ہے، بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ہدایت پر ساؤتھ افریقہ گروپ حملہ کر سکتا ہے، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں، میئر کراچی کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خدشات کے پیش نظر میئر کراچی اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے نامزد وسیم اختر میئر کراچی منتخب ہوئے، تاہم 22 اگست 2016ء کو پاکستان مخالف اور شرانگیز تقریر کے بعد پاکستان میں موجود متحدہ رہنماؤں نے لندن قیادت سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 602899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602899/میئر-کراچی-پر-الطاف-حسین-کی-ہدایت-دہشتگرد-حملہ-ہو-سکتا-ہے-محکمہ-داخلہ-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org