0
Monday 23 Jan 2017 20:42

میری جان کو خطرہ لاحق ہے، میئر کراچی وسیم اختر

میری جان کو خطرہ لاحق ہے، میئر کراچی وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ انہیں براہ راست دھمکی دی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میری جان کو خطرہ لاحق ہے، اس حوالے سے مجھے براہ راست دھمکی بھی موصول ہوئی ہے، جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے مجھے آگاہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس سیکیورٹی کے انتطامات انتہائی ناقص ہیں، مجھے صرف ایک پولیس موبائل دی گئی ہے، جس میں 2 اہلکار موجود ہوتے ہیں اور اس دوران میں پورے کراچی کا دورہ بھی کرتا ہوں۔ میئر کراچی نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور حساس اداروں کو خط لکھا ہے، جس میں میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو شدید خطرات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 602900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش