QR CodeQR Code

لندن فلیٹس سے وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا، مصدق ملک

23 Jan 2017 20:59

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے ترجمان نے سرکاری ادارے اے پی پی پر خبر چلوانے کی نفی کی اور کہا کہ یہ ادارے نے خود ہی چلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ خبر چلوانے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک دلچسپ بات کی ہے کہ لندن فلیٹس سے وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ تاہم حالیہ لندن دورے کے موقع پر وہ انہی فلیٹس میں قیام پزیر رہے۔ پانامہ کیس میں نون لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ لندن فلیٹس کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم ماضی کی طرح اس بار بھی وزیراعظم نے اپنے بچوں کے ہمراہ انہی فلیٹس میں قیام کیا۔ مصدق ملک نے سرکاری ادارے اے پی پی پر خبر چلوانے کی نفی کی اور کہا کہ یہ ادارے نے خود ہی چلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ خبر چلوانے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کی ٹریل پیش کرنے سے بھاگ رہے ہی۔ وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جرمن اخبار اور بی بی سی کی رپورٹس میں کوئی نئی بات نہیں ہے عدالت میں تمام دستاویز پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 602902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602902/لندن-فلیٹس-سے-وزیر-اعظم-نواز-شریف-کا-کوئی-تعلق-ثابت-نہیں-ہوسکا-مصدق-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org