QR CodeQR Code

پاراچنار کا محمد حسین 7 بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں بچ نکلا

24 Jan 2017 00:38

40 سالہ محمد حسین دھماکے کے مقام سے صرف تین میٹر کی دوری پر تھا۔ اسی طرح وہ دیگر 6 مرتبہ بھی دہشتگردی کے واقعات کو انتہائی قریب سے دیکھ چکا ہے اور تمام ان تمام واقعات میں وہ محفوظ رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ’’اللہ نے جو رات زمین کے اندر لکھی ہے وہ زمین کے سینے پر نہیں گزر سکتی اور جس دن مرنا لکھا ہے اس دن کوئی نہیں بچا سکتا‘‘۔ بہت سے لوگ “جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے” کی عملی تصویر بن کر اس دنیا میں لوگوں کے لیے مثال بن جاتے ہیں۔ پاراچنار کا شہری محمد حسین بھی ایسے لوگوں میں سے ہے۔ 6 برس کے دوران وہ 7 بار بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں محفوظ رہا ہے۔ 40 سالہ محمد حسین سبزی منڈی میں بم دھماکے کے مقام کچھ دور کھڑا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں روزانہ کم و بیش 1500 افراد ہوتے ہیں۔ بارش کے باعث اس دن 500 افراد تھے۔ محمد حسین دھماکے کے مقام سے صرف تین میٹر کی دوری پر تھا۔ اسی طرح وہ دیگر 6 مرتبہ بھی دہشتگردی کے واقعات کو انتہائی قریب سے دیکھ چکا ہے اور تمام ان تمام واقعات میں وہ محفوظ رہا۔


خبر کا کوڈ: 602932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602932/پاراچنار-کا-محمد-حسین-7-بم-دھماکوں-اور-خودکش-حملوں-میں-بچ-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org