QR CodeQR Code

بش اور اوباما کے نقش قدم پر نہ چلنا، افغان پالیسی پر نظرثانی کرو، افغان طالبان کا ٹرمپ کو پیغام

24 Jan 2017 00:51

طالبان کی طرف سے امریکی صدر کے لئے جاری کئے جانے والے ایک پیغام میں کہا گیا کہا امریکہ اور نیٹو اتحادی افغانستان میں ناکام ہوچکے ہیں اور اگر جارحیت جاری رہی تو وہ وقت زیادہ دورنہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ انہیں باراک اوباما اور جارج بش کے نقش قدم کی پیروی کے بجائے افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ طالبان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے جاری کئے جانے والے ایک پیغام میں کہا گیا کہا امریکہ اور نیٹو اتحادی افغانستان میں ناکام ہوچکے ہیں اور اگر جارحیت جاری رہی تو وہ وقت زیادہ دورنہیں ہوگا جب ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی فوجیوں کو زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ طالبان نے کہا کہ گزشتہ 16 برسوں کے دوران کئی ملین ڈالرز ضائع کئے گئے۔ ہزارہا امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ کوئی طریقہ ایسا نہیں چھوڑا گیا جسے آزمایا نہ گیا ہو مگر صرف امریکہ بلکہ اس کے نیٹو اتحادی بھی اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ تھک چکے ہیں۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 602933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602933/بش-اور-اوباما-کے-نقش-قدم-پر-نہ-چلنا-افغان-پالیسی-نظرثانی-کرو-طالبان-کا-ٹرمپ-کو-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org