0
Sunday 22 Jan 2017 02:29

مسلمان دانشمندوں کی بین الاقوامی یونین کیجانب سے امریکہ کو انتباہ

مسلمان دانشمندوں کی بین الاقوامی یونین کیجانب سے امریکہ کو انتباہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق مسلمان دانشمندوں کی بین الاقوامی یونین نے امریکہ کو انتباہ کیا کہ وہ اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل نہ کرے۔ قطر میں مقیم مسلمان دانشمندوں کی بین الاقوامی یونین نے امریکہ کو امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز نے اسرائیلی اخبار "ھاآرتص" سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں مقیم مسلمان علماء کی بین الاقوامی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ کو امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بارے میں انتباہ کیا۔ مسلمان علماء کی اس یونین نے اس موضوع کے حوالے سے ایک بیاں جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کا یہ متوقع اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مسلمان عمائدین، رہنما و دانشمندان کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل ہو۔

یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے انتخاب کے بعد امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیں گے۔ اب انہیں اپنے اس عزم کے حوالے سے انہیں وسیع پیمانے پر بین الاقوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے خبر دی کہ واشنگٹن کے نئے سفیر اپنے سے پہلے امریکی سفراء کی طرح تل ابیب میں قیام نہیں کریں گے، بلکہ وہ بیت المقدس میں واقع اپنے آپارٹمنٹ میں ہی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس بھی کم از کم چار مرتبہ اس حوالے سے خبردار کرچکے ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے امان کے میڈیا کے سامنے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے ایسا کرنے پر وہ اور اردن کے بادشاہ کچھ مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 602941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش