0
Tuesday 24 Jan 2017 08:52

ڈونلڈ ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں سورہ روم اور سورہ الحجرات کی آیات کی تلاوت

ڈونلڈ ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں سورہ روم اور سورہ الحجرات کی آیات کی تلاوت
اسلام ٹائمز۔ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں امریکی امام محمد ماجد نے حسب روایت قرآنی سورتوں کی تلاوت کی۔ انہوں نے سورہ روم اور سورہ الحجرات کی جو آیات تلاوت کیں بظاہر ان کا رخ امریکی انتخابات کے دوران اور بعد میں مسلمانوں کے بارے میں کہی جانے والی بہت سی باتوں اور مسلمانوں کی وفاداری کے بارے میں اٹھائے جانے والے سوالات کی طرف تھا۔ دونوں آیات کا انگریزی میں ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بین المذاہب دعائیہ تقریب کیپٹل ہل میں منعقد کی گئی تھی، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی صدر اور خاتون اول کی آمد کے بعد تقریب میں پہلے تو تمام افراد نے مل کر اجتماعی دعا کی بعد ازاں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق نئے امریکی صدر کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔
خبر کا کوڈ : 602978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش