QR CodeQR Code

ضلع ٹانک، ایف سی کی گاڑی دھماکے سے تباہ

24 Jan 2017 10:11

سکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی اہلکاروں کو منزئی فورٹ سے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حملے میں 8 اہلکار زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پیرا ملٹری فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 8 فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکار زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی اہلکاروں کو منزئی فورٹ سے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں 8 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سات کی شناخت انعام اللہ، حیدر علی، محمد طیب، جاوید اقبال، بسم اللہ، محمد عمران، اور اللہ نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ٹانک کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو شدید زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ذمہ داروں کی تلاش شروع کر دی تاہم کسی بھی شخص کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں۔


خبر کا کوڈ: 602996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602996/ضلع-ٹانک-ایف-سی-کی-گاڑی-دھماکے-سے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org