0
Tuesday 24 Jan 2017 13:32

مولانا سلطان رئیس عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین منتخب

مولانا سلطان رئیس عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین منتخب
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے نامور عالم دین مولانا سلطان رئیس ایک مرتبہ پھر عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جی بی کے عوام کے حقوق کے لئے کوشان عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد الیکشن کا انعقاد کیا گیا اور چیئرمین، وائس چیئرمین، جنرل سیکرٹری کیلئے خفیہ رائے دہی کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام ایگزیکٹیو ممبران نے خفیہ طور پر اپنے ووٹ کاسٹ کئے اور اس دوران 29 ووٹس لیکر مولانا سلطان رئیس چیئرمین، 24 ووٹس کیساتھ فدا حسین وائس چیئرمین جبکہ 12 ووٹس لیکر محمد جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر کے خدمات راجہ ناصر، محمدفاروق، سید یعصوب الدین نے ادا کئے اور تمام ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے گلگت بلتستان کی سیاسی، سماجی، مذہبی، قومی اور دیگر ایسوسی ایشن نے حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر کانٹوں کا تاج پہنایا گیا ہے اور اس کو ہم قبول کرتے ہیں۔ ہم جی بی کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے تمام قانونی راستوں کو اپنائیں گے اور جمہوری انداز میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ فدا حسین نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قومی خدمت کو فریضہ سمجھتے ہوئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کام کرین گے۔ آخر میں تمام ایگزیکٹو ممبران نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور عہدیداروں نے شکریہ بھی ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 603059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش