0
Tuesday 24 Jan 2017 13:33

کراچی میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 اغواکار ہلاک، مغوی بازیاب

کراچی میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 اغواکار ہلاک، مغوی بازیاب
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ناردن بائی پاس کے قریب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی میں 2 اغواکار ہلاک ہوگئے، جبکہ مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردن بائی پاس کے قریب اغواکاروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے مشترکہ کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغواکار ہلاک اور ایک مغوی فیصل کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سی پی ایل سی چیف کے مطابق اغواکاروں نے فیصل نامی شخص کو 5 جنوری کو خواجہ اجمیر نگری سے اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے 3 کروڑ تاوان مانگا تھا۔
خبر کا کوڈ : 603064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب