QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 اغواکار ہلاک، مغوی بازیاب

24 Jan 2017 13:33

سی پی ایل سی چیف کے مطابق اغواکاروں نے فیصل نامی شخص کو 5 جنوری کو خواجہ اجمیر نگری سے اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے 3 کروڑ تاوان مانگا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ناردن بائی پاس کے قریب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی میں 2 اغواکار ہلاک ہوگئے، جبکہ مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردن بائی پاس کے قریب اغواکاروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے مشترکہ کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغواکار ہلاک اور ایک مغوی فیصل کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سی پی ایل سی چیف کے مطابق اغواکاروں نے فیصل نامی شخص کو 5 جنوری کو خواجہ اجمیر نگری سے اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے 3 کروڑ تاوان مانگا تھا۔


خبر کا کوڈ: 603064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/603064/کراچی-میں-پولیس-کی-کارروائی-کے-دوران-2-اغواکار-ہلاک-مغوی-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org