0
Tuesday 24 Jan 2017 14:04

وزیراعظم نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، عوام ذلیل وخوار

وزیراعظم نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، عوام ذلیل وخوار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف تھے جب کہ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ شہباز شریف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ،میئر ملتان چوہدری نویدالحق، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ ملتان میٹرو منصوبہ 18 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے اور اس روٹ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 14 فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں، روٹ کے دونوں جانب 14 ہزار پودے لگائے گئے۔ اس منصوبے پر 28 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، اس سے روزانہ کم و بیش 95 ہزار افراد استفادہ حاصل کریں گے اور اس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے چونگی نمبر 9 پر میٹرو بس کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان دھکم پیل دیکھی گئی۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر بوسن روڈ کو صبح 10بجے سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا جسے 2بجے کے بعد کھولا گیا۔ اس موقع پر عوام کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپیں بھی دیکھنے کو ملیں۔
خبر کا کوڈ : 603081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش