0
Tuesday 24 Jan 2017 14:07

راجہ جلال تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جبکہ فتح اللہ جنرل سیکرٹری مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

راجہ جلال تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جبکہ فتح اللہ جنرل سیکرٹری مقرر، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ راجہ جلال حسین مقپون تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر اور فتح اللہ خان جنرل سیکرٹری بن گئے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے بعد جی بی کی صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریک انصاف نے راجہ جلال کو صوبائی صدر بنایا ہے جبکہ فتح اللہ خان جنرل سیکرٹری، شاہ ناصر سینئر نائب صدر اور تقی اخونزادہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ مشترکہ طور پر خواتین ونگ، یوتھ ونگ، لیبر ونگ، ڈویژنل عہدیداران اور ضلعی عہدیداران کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عبوری سیٹ اپ میں راجہ جلال صوبائی آرگنائزر، فتح اللہ خان اور شاہ ناصر ڈپٹی آرگنائزر جبکہ تقی اخونزادہ سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں پر فائز تھے۔

پارٹی کی مرکزی قیادت نے ان تمام عہدیداروں کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اب انہیں مستقل بنیادوں پر صوبائی عہدے دئیے ہیں۔ نو منتخب صوبائی کابینہ کے اراکین نے 2015ء عام انتخابات میں پارٹی کی بدترین کارکردگی کے بعد پارٹی سنبھالا اور ایک سال کے عرصے میں پارٹی کو فعال رکھا۔ اس دوران کئی نامور شخصیات بھی تحریک انصاف کا حصہ بنی، جن میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سابق صدر و سابق جج سپریم اپلیٹ کورٹ جسٹس (ر) سید جعفر شاہ، پیپلز پارٹی ہنزہ کے رہنماء نیک نام کریم کے علاوہ دیگر افراد شامل ہیں۔ جو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ عبوری کابینہ کے اراکین نے تمام اضلاع میں بھی عبوری سیٹ اپ تشکیل دیا۔
خبر کا کوڈ : 603082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش