0
Tuesday 24 Jan 2017 17:06

پشاور، معذور افراد کا حکومت کیخلاف مظاہرہ، گورنر ہائوس تک مارچ

پشاور، معذور افراد کا حکومت کیخلاف مظاہرہ، گورنر ہائوس تک مارچ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے معذور افراد نے روزگار نہ ملنے اور دیگر مطالبات نہ مانے جانے پر صوبائی حکومت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت عارف اللہ، امین گل، محمد ندیم، رشید خان اور دیگر کر رہے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ بیروزگار معذور افراد کیلئے ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ، سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے 10 فیصد تک بڑھایا جائے اور تمام معذور افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مقررین کا کہنا تھاکہ صوبہ بھر میں معذور افراد پچھلے کئی سال سے بیروزگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلٰی پرویز خٹک، عمران خان اور دیگر متعلقہ حکام کو پریس کانفرنس اور مظاہروں کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے، لیکن آج تک معذوروں کی فلاح کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔ وزیراعلٰی نے کمپلینٹ سیل عوام کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کیلئے بنایا ہے اور اسی کمپلینٹ سیل کے چیئرمین نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ معذور افراد کے مسائل حل کریں گے، تاہم ان کی جانب سے وعدہ خلافی کی گئی اور ثابت کیا گیا کہ حکومت نے کمپلینٹ سیل عوام کو دھوکہ دینے کیلئے بنایا ہوا ہے، جو معذور افراد کی شکایات کی سنوائی نہیں کرتا۔ بعدازاں معذور افراد نے پشاور پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
خبر کا کوڈ : 603151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش