QR CodeQR Code

سکولوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ادویات دینے کا مطالبہ

24 Jan 2017 19:42

اجلاس کے اعلامیے میں حکومت خیبر پختونخوا کو تجویز پیش کی گئی کہ ضلع پشاور بھر میں ہر یونین کونسل کیسطح پر متعلقہ یوسی کی ڈسپنسری کے دائرہ اختیار میں موجود پرائمری، مڈل اور ہائی سرکاری سکولوں کو ابتدائی طبی امداد کے طور پر مختلف ادویات فراہم کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل ایمپاورمنٹ آرگنائزیشن پشاور کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت محمد سلمان آیاز منعقد ہوا۔ اجلاس میں آرگنائزیشن منیجر عبدالرحمن ہاشم، نائب صدر عدنان، اسسٹنٹ منیجر عماد الدین، آفس اسسٹنٹ محمد وسیم کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیے میں حکومت خیبر پختونخوا کو تجویز پیش کی گئی کہ ضلع پشاور بھر میں ہر یونین کونسل کی سطح پر متعلقہ یوسی کی ڈسپنسری کے دائرہ اختیار میں موجود پرائمری، مڈل اور ہائی سرکاری سکولوں کو ابتدائی طبی امداد کے طور پر مختلف ادویات فراہم کی جائیں۔ جس سے سکول میں موجود طلباء کی معمولی طبعیت خرابی یا معمولی زخمی ہونے پر موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد باآسانی دی جاسکے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صوبائی حکومت کی اس قسم کے اقدامات سے تعلیمی اداروں میں حفظان صحت کے پیش نظر طلباء وطالبات کی تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 603200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/603200/سکولوں-کو-ابتدائی-طبی-امداد-کیلئے-ادویات-دینے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org